علی پور :پٹرول پمپوں پر ریموٹ کنٹرول سے لوٹا جانے لگا

علی پور :پٹرول پمپوں پر ریموٹ کنٹرول سے لوٹا جانے لگا

لاکھوں روپے کے جرمانے ،مشینیں سیل کرنے کے با وجود صورتحال بہتر نہ ہوسکی

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ اور گردونواح میں بعض پٹرول پمپس پر کم پیمانے ،ریموٹ کنٹرول و دیگر ٹیکنالوجی شہریوں کولوٹا جانے لگا ، جرمانوں کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آسکی ۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیرزادہ کی حالیہ کارروائیوں کے دوران متعدد پٹرول پمپس پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے مشینوں میں ردوبدل کر کے کم پیمانے پر فراہمی کا انکشاف ہوا جس پر متعلقہ مالکان کو لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے گئے اور بعض مشینیں سیل بھی کی گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔ بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایک لٹر میں چوتھائی لٹر تک کم پٹرول دیا جاتا ہے جبکہ بعض افراد نے معیار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مبینہ طور پر ناقص یا ملاوٹ شدہ ایندھن مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صرف جرمانے عائد کرنا مسئلے کا مستقل حل نہیں کیونکہ اس کا مالی بوجھ صارفین پر ہی منتقل کر دیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ کم پیمانے اور دھوکہ دہی میں پٹرول پمپس کے لائسنس معطل یا منسوخ کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...