ڈسکہ :پائپ لائنوں سے گیس کے بجائے پانی آنے لگا
بعض علاقوں میں پریشر کم ،بو سیدہ پائپ جلد تبدیل کر دئیے جائینگے :حکام
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں پائپ لائنوں میں سے گیس کے بجائے پانی نکلنے لگا جس کی وجہ سے شہریوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا ہے جبکہ اکثر علاقوں میں تو گیس بالکل ہی نہیں آرہی ،مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے علاقہ بھرمیں گیس پائپ لائنوں میں پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث گیس نہیں آرہی علاقہ بھرکے شہریوں نے گیس پائپ لائنوں میں سے گیس کے بجائے پانی نکلنے کی شکایات کی ہیں اندرون شہر گزشتہ کئی سالوں سے بچھائی جانیوالی گیس کی پائپ لائنیں بوسیدہ اور پرانی ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے لیکج کے باعث بارش کا پانی ان لائنوں میں داخل ہوگیا۔ سوئی گیس حکام کاکہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کردئیے ہیں جن علاقوں میں پائپ رہ گئے ہیں وہ بھی تبدیل کردئیے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments