ضلع کونسل گجرات ، جشن آزادی کی تقریب ،پرچم کشائی

 ضلع کونسل گجرات ، جشن آزادی کی تقریب ،پرچم کشائی

آزادی عظیم نعمت ،حقیقی احساس اور قدر ہر پاکستانی کو ہونی چاہیے :ڈپٹی کمشنر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب ضلع کونسل گجرات کے سبزہ زار میں ہوئی ،        ، ڈی پی او اختر فاروق، ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز رنیاں، خالد اصغر گھرال اور مدد علی شاہ، اے ڈی سی آر وقاص صفدر سکندری، ایڈیشنل اے سی سہیل خان، صدر مسلم لیگ سٹی علی ابرار جوڑا، سی او ضلع کونسل فراز مہدی، ضلعی افسر وں ، ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ صبح 8:50پر پرچم کشائی اور سلامی پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے سبزہ زار میں پود ا لگایا۔ جناح پبلک سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کہا کہ آزادی عظیم نعمت ہے جس کا حقیقی احساس اور قدر ہر پاکستانی کو ہونی چاہیے ، قیامِ پاکستان سے اب تک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نورالعین نے یومِ آزادی کے موقع پر واسا کے دفتر کا دورہ کیا اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ ، افسر اور عملہ بھی موجود تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...