ٹینریوں کی منتقلی سے آلودگی کم ہو گی :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ٹینریوں کی منتقلی سے آلودگی کم ہو گی :ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

سی ای او ٹینری زون ذوالفقار حیات کیساتھ پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے سیالکوٹ ٹینری زون کا دورہ کیا اور ٹینری زون میں ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹینری زون ذوالفقار حیات بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار حیات کے ہمراہ پودا لگا کر ٹینری زون میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹینری زون کے تعاون سے زون کے مختلف حصوں میں تقریباً 1,500 ماحول دوست دیسی / مقامی درخت اور پودے لگائے جائیں گے جس کا مقصد صنعتی علاقے کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو بہتر بنانا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون پرائیویٹ، پبلک پارٹنر شپ کے تحت ماحول دوست صنعتی منصوبہ ہے جس کا مقصد چمڑے کی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صنعتی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی ٹینریوں کو جلد از جلد ٹینری زون میں منتقل کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ٹینریوں کی باقاعدہ منتقلی سے نہ صرف صنعتی سرگرمیوں کو ایک منظم پلیٹ فارم میسر آئے گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...