کنڈن سیان ڈسکہ روڈ پر غیر معیاری پلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 کنڈن سیان ڈسکہ روڈ پر غیر معیاری پلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کنکریٹ سے سریے باہر نکل آئے ،گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہونا معمول بن گیا

 ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )کنڈن سیان ڈسکہ روڈ پر غیر معیاری تعمیر پلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کنکریٹ سے سریے باہر نکل آئے ،گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہونا معمول بن گیا۔ کنڈن سیان ڈسکہ روڈ پر غیر معیاری غیر نمونہ پلیاں تعمیر کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہیں پلیوں میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے کنکریٹ سے سر یے باہر نکل آئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔عوامی شکایات پر متعدد بار ان پلیوں کی تعمیر ہوئی جو ناقص میٹریل کی وجہ سے جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور ان پر کھڑا پانی مسافروں کیلئے وبال جان بن جاتا ہے ۔ علاقہ مکینوں امجد علی ،علی سندھو ، اقبال نمبردار اور سیٹھ مٹھو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...