ربیع الاول میں سکیو رٹی ، مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس

ربیع الاول میں سکیو رٹی ، مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس

متبادل ٹریفک روٹس، پارکنگ، روٹس کی کلیئرنس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ربیع الاول کے مقدس ایام میں امن و امان، فول پروف سکیورٹی اور مذہبی ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ایڈیشنلس ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز انصر صغیر نے صدارت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، متعلقہ محکموں کے افسر، پولیس حکام اور دیگر اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے مقدس ایام کے دوران منعقد ہونے والی محافلِ میلاد، جلوسوں، سیرت النبی ؐکانفرنسز اور دیگر مذہبی اجتماعات کے حوالے سے سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ضلع بھر میں مذہبی اجتماعات کے مقامات، جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پولیس کی جانب سے مرتب کئے جانے والے سکیورٹی پلان، جلوسوں اور محافل کی نگرانی، اہم مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ، متبادل ٹریفک روٹس، پارکنگ، روٹس کی کلیئرنس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام مذہبی اجتماعات کے دوران سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...