یکم ستمبر سے مچھلی کے شکار پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
دریاؤں،ندی نالوں میں ٹھیکوں کی نیلامی، لائسنس اجراکیلئے سفارشات طلب
تتلے عالی(نامہ نگار)مچھلی کے شکار پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،ٹھیکہ جات اور نئے لائسنسوں کے اجراکیلئے سفارشات طلب کرلی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور انڈوں کا موسم شروع ہونے پر صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں یکم جون کو مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام دریاؤں،جھیلوں،ندی نالوں سے مچھلی شکار کرنے کیلئے ٹھیکہ جات ،صوبائی و ضلعی لائسنس منسوخ کر د ئیے تھے ۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز فشریز سے یکم ستمبر سے مچھلی کے شکار پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دریاؤں،ندی نالوں میں مچھلی کے ٹھیکہ جات کی اوپن نیلامی،صوبائی و ضلعی لائسنسوں کے اجراکیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments