نشیبی علاقوں میں بارشی پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

نشیبی علاقوں میں بارشی پانی  سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

تتلے عالی(نامہ نگار)نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے بعد تتلے عالی سمیت متعدد دیہات سڑک سے 5/6 فٹ نیچے ہو گئے ہیں جس سے علاقوں کی گلیاں بازار حالیہ بارشوں کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اورمکھیوں ، مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے گوداموں،نجی وسرکاری تعلیمی اداروں، کباڑخا نوں‘قبرستانوں،خالی پلاٹوں میں ڈینگی لاروے اور گندگی تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔اہل علاقہ نے نکاسی آب اورمکھیوں و مچھروں کے تدارک کیلئے سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...