ناقص کارکردگی ‘4ایس ایچ اوز‘ 5تفتیشی افسروں کی سروس ضبط
پراپرٹی کیسزحل نہ کرنے پر دو تھانیداروں کی انکریمنٹ بند‘29ملازمین کو جرمانے
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او فواد احمد کی جانب سے ناقص کارکردگی، غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر سخت محکمانہ کارروائیاں، 4 ایس ایچ اوز اور5تفتیشی افسروں کو ناقص کارکردگی پر سروس ضبطی کی سزا سنا دی ۔پراپرٹی کرائم کے مقدمات حل نہ کرنے پر 2اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو انکریمنٹ سٹاپ کرنیکی سزا دی گئی۔جنرل ہولڈ اَپ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 29 پولیس ملازمین کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ ناقص کارکردگی اور سائلین کیساتھ نامناسب رویے پر 2ایس ایچ اوز معطل جبکہ اختیارات سے تجاوز پر 3ملازمین کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا اور ریگولر محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔حساس سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6پولیس ملازمین کو معطل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments