ممنوعہ شاپنگ بیگز کا استعمال‘ 5دکانیں سربمہر ‘ 20 ہزارجرمانہ
محکمہ تحفظ ماحولیات کی پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت کی زیرنگرانی کارروائیاں
ڈسکہ‘سیالکوٹ (نمائندگان دنیا)پارلیمانی سیکرٹری تحفظ ماحولیات و موسمی تغیرات پنجاب کنول لیاقت کی زیرِ نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات نے ڈسکہ میں ممنوعہ شاپنگ بیگز کے استعمال اور منظور شدہ 75 مائیکرون شاپنگ بیگز پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے5دکانیں سربمہر کردیں اس دوران 310 کلو ممنوعہ شاپنگ بیگز ضبط اور مجموعی طور پر 20ہزار جرمانہ بھی کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور وہاں استعمال ہونیوالے شاپنگ بیگز کے معیار اور مقررہ مائیکرون پالیسی کی جانچ کی۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائیاں کی گئیں ۔ اس موقع پر کنول لیاقت نے کہا کہ ممنوعہ شاپنگ بیگز ماحول کے دشمن ہیں اور ان کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments