ڈپٹی کمشنر کاگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کاگوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

مسائل کے حل ، مریضوں کو بلا تعطل ادویات فراہمی اور صفائی کی ہدیت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال) کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ٹراما سینٹر، ایمرجنسی، فارمیسی، مختلف وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی، علاج معالجے ، ادویات دستیابی اور دیگر سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسروں و انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دورانِ معائنہ نشاندہی کردہ مسائل کو فوری حل کیا جائے اور مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی، صفائی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...