کامونکے :ٹرین کی زد میں آکر نا معلوم نوجوان جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریلوے سٹیشن کے قریب30سالہ نوجوان پٹڑی عبور کررہا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی سبک خرام 105 کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے باعث ٹرین 20منٹ تاخیر کا شکار رہی جس کے بعد دوبارہ منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے ، تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments