عمران خان کی صحت بارے شفاف طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے :تصور عباس
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )سینئررہنما تحرک انصاف این اے 73تصور عباس قادری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں۔۔۔
ان کی سیاسی جدوجہد اور کارکنوں کی قربانیوں کو نظرانداز کرکے ملک میں سیاسی استحکام قائم نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کی صحت، قانونی معاملات اور بنیادی سیاسی حقوق کے حوالے سے شفاف اور منصفانہ طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے ،سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق احکامات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments