یوسی 70،سیوریج نالہ گندگی سے بند 19میں سے 16صفائی ورکر غیر حاضر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر سی ای او جی ڈبلیو ایم سی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل 70، تحصیل صدر کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز، ورکرز کی حاضری، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی کلیکشن، دستی صفائی اور نالیوں کی ڈیسلٹنگ کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران 19 میں سے 16 صفائی ورکرز حاضر پائے گئے۔
یو سی 70 میں 400 سے زائد خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوئی جن میں متعدد پانی سے بھرے ہوئے تھے جبکہ مرکزی سیوریج نالہ گندگی سے بھرا ہوا پایا گیا۔ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے متعلقہ فیلڈ افسر وں اور واسا کی معاونت سے نکاسی آب اور صفائی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments