عمران خان کے علاج میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں :عمر ڈار
کسی بھی زیر حراست شخص کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم نہ کرنا سراسر زیادتی ہے عمران خان کو ان کی صحت کے حوالے سے مطلوبہ طلبی سہولیات اور علاج کی اجازت دی جانی چاہیے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدر آمد نہ کرنا انتہائی تشویشناک ہے ، عمران خان کو علاج اور بنیادی انسانی حقوق کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبو ل نہیں ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ،سلامتی اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے پیدا ہونے والے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جاتا چا ہیے کسی بھی زیر حراست یا قید شخص کو آئین و قانون کے تحت حاصل بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت کے بانی اور سابق وزیر اعظم ہیں اس لئے ان کی صحت میں بارے میں شفا ف معلومات کی فراہمی اور ضرورت پڑنے پر انہیں معیاری طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں تک رسائی دینا ریاست اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن سیاسی مخالفین کے ساتھ ایسا طرز عمل اختیار نہیں کیا جاتا چاہیے جس سے انسانی حقوق قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے بارے میں سوالات پیدا ہوں ۔ملاقاتوں ،قانونی مشاورت اہل خانہ اور وکلا تک رسائی سمیت تمام آئینی و قانونی حقوق کو یقینی بنایاجائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments