اصلاح امت فاؤنڈیشن ڈسکہ کی جشن عید میلاد النبی ؐ ریلی

اصلاح امت فاؤنڈیشن ڈسکہ کی جشن عید میلاد النبی ؐ ریلی

ہمیں سیرت النبیؐ کا مطالعہ اور عمل کرنا ہوگا :مفتی عثمان رضا و دیگر کا خطاب

موترہ(نامہ نگار )اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتما م جشن عید میلاد النبی ؐ ریلی کا انعقاد کیاگیا ،قیادت مفتی عثمان رضا مدنی ،نائب صدر حافظ صداقت علی ’جنرل سیکرٹری افضال احمد سندھو،سرپرست اعلیٰ علامہ مولانا محمدآصف خاں ،محمدعتیق ساجد ودیگر نے کی۔ ریلی جامع مسجد چیمہ پل نہر بی آربی سے شروع ہوکر جنڈو روڈ ڈسکہ پر اختتام پذیر ہوئی۔مقررین نے کہاکہ آمد مصطفی ؐ کا چرچا ولادت مصطفی ؐ سے صدیوں پہلے سے جاری ہے تمام انبیا کرام اوران کی امتیں اپنی محافل میں سرکار دو عالم ؐ کی تعریف و توصیف میں مصروف رہے اور ایک دوسرے کو خوشخبریاں سناتے رہے ، یمن کے بادشاہ تبع اکبر نے حضرت محمد مصطفی ؐ کی ولادت سے ایک ہزار سال پہلے آمد مصطفی ؐ کے انتظارمیں مدینہ منور کی جگہ ایک شہر آباد کیا، ربیع الاول اﷲ تعالیٰ کی مہربانی کا مہینہ ہے نبی پاک ؐ کے طریقے میں ہماری نجات ہے اس لئے ہمیں سیرت النبیؐ کا مطالعہ اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...