ہمسایوں کی جانب سے رقبہ پر قبضہ ، متاثرین کا احتجاج

  ہمسایوں کی جانب سے رقبہ پر قبضہ ، متاثرین کا احتجاج

پو لیس کو اطلاع دی تو ہمیں ہی تھانے بٹھا لیا ،حکم امتناع بھی موجود ہے :متاثرین

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نواحی علاقہ سوہدرہ کے رہائشی خاندان نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو اپنے رقبہ کی نشان دہی کیلئے درخواست گزاری ہے کہ وہ 40 سال سے زائد عرصہ سے سیالکوٹ روڈ پر واقع ایک کنال رقبہ کے قابض و مالک ہیں تاہم ان کے پڑوسیوں نے مبینہ طور پر ان کی کچھ جگہ اپنے رقبہ میں شامل کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ فیملی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 15 پر کال کر کے پولیس کو آگاہ کیا گیا لیکن پولیس نے الٹا ہمیں تھانے میں بٹھا لیا اور فریق دوئم نے ہمارے رقبہ میں سے کچھ پر تعمیرات کر کے اسے اپنے رقبہ میں شامل کر لیا جبکہ عدالت کا حکم امتناعی بھی موجود تھا ۔

تمام قانونی کاغذات رجسٹری اور فرد ملکیت بھی ہم رکھتے ہیں۔ شہری نوید احمد و اہلخانہ نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کو گزاری گئی درخواست میں اپیل کی ہے کہ ان کے رقبہ کی نشاند ہی کی جائے اور انکی جگہ کو پورا کر ایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمارے ملکیتی و قبضہ شدہ پلاٹ پر متجاوز ہو کر تعمیر کر لی جو سرا سر زیادتی ہے شہری نوید احمد و اہلخانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کمشنر گوجرانوالہ سے معاملہ کی بابت نوٹس لینے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...