ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز اینڈ فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا امبرین سعید کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے محکمانہ امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محکمہ صحت کے امور، طبی سہولیات کی دستیابی، ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، نیز محکمہ صحت گوجرانوالہ اور وزیرآباد کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی سہولیات کی مؤثر مانیٹرنگ، عوامی سہولیات میں بہتری اور صحت کے شعبے سے متعلق امور کو بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments