پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کی منصوبوں کو پالیسی ، قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے حکومت پنجاب کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پیش کیے گئے مجوزہ منصوبوں کے پروپوزلز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز سمیرا عنبرین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے نمائندگان فیصل شفیق اور عباس اعجاز، میونسپل کمیٹیوں، ہائی ویز محکمہ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد مجوزہ منصوبوں کے تصورات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں پالیسی و قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے حتمی شکل دی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ مجوزہ منصوبوں کے Concept Notes مقررہ فارمیٹ کے مطابق مکمل، جامع اور درست انداز میں تیار کئے جائیں جبکہ تکنیکی تخمینوں، پریزنٹیشنز اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو بھی مکمل رکھا جائے تاکہ منصوبوں کی آئندہ کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...