کنگرہ بینک میں نقب زنی کی کوشش ، میاں بیوی گرفتار

کنگرہ بینک میں نقب زنی کی کوشش ، میاں بیوی گرفتار

اے ٹی ایم کے راستے داخلے کی کو شش ،شیشہ ٹوٹنے پر الارم بج اٹھا،ملزم فرار بینک اور نواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے عثمان اور ثنا ٹریس ،آلات بھی برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کنگرہ بینک میں نقب زنی کی کوشش ناکام ، ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 9 اگست کی رات مرد اور عورت نے بینک الحبیب لمیٹڈ کنگرہ برانچ، کو واردات کے لیے نشانہ بنایا۔ ملزموں نے ملحقہ ATM کے راستے بینک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران شیشے کا لاک توڑا اور لوہے کی گرل کاٹنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی الارم بجنے پر واردات مکمل کئے بغیر فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر)دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سبز پیر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بینک اور اردگرد نصب CCTV کیمروں کی فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث میاں بیوی عثمان اور ثنا کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لئے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ دوست محمد نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سیالکوٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تفتیش کے مؤثر استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...