حکومت عوامی مسائل میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی :بلال تارڑ
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی :وفد سے گفتگو
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے ، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لانے کیلئے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبائی حکومت بھی عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت، تعلیم، زراعت، صنعت، روزگار، انفراسٹرکچر اور شہری خدمات کی بہتری کیلئے جامع ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
وہ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا بنیادی مقصد محض ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنا نہیں بلکہ ان کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچانا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیرآباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں 7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ، ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور شہری انفراسٹرکچر کی بحالی شامل ہے جن کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments