باہمی اختلافات کو ختم کرکے بھائی چارہ کو فروغ دیں :پروفیسر شبیر چشتی
راہوالی (نامہ نگار)محبوب خداؐ کی سیرت پاک ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کا ذریعہ ہے ،نبی اکرم ؐ نے امت کو اتحاد، اخوت، صبر، برداشت اور بااہمی احترام کا درس دیا۔
ان خیالات کا اظہار جشن میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں منعقدہ محفل میلاد ؐ کے موقع پر پروفیسر شبیر حسین چشتی، علامہ امین چشتی، علامہ عطا المصطفی جمیل، مفتی علی حسن سیفی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج ہمیں اشد ضرورت ہے کہ باہمی اختلافات کو ختم کرکے معاشرہ میں امن و بھائی چارہ کو فروغ دیں ، اس موقع پر اصغر چیمہ، صوفی محمد طفیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments