عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ برداشت نہیں:نواز چوہان
سیوریج سے متعلقہ شکایات کا نوٹس ، مختلف علاقوں میں لائنیں بچھانے کے احکامات
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال نواز چوہان کے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے واسا حکام کے ہمراہ پی پی 62کے مختلف علاقوں کے دورے ، عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں، کوتاہی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 62کے علاقوں کمبوہ چوک، چیک پوسٹ بازار، دادو والا کھوہ، فیصل کالونی، محلہ عزیز پورہ، تاراں والا بازار اور بغداد ٹائون میں سیوریج کی شکایات کا ازالہ کرانے کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حاجی نواز چوہان نے عوام کی سیوریج سے متعلقہ شکایات کا فوری سخت نوٹس لیتے ہوئے خود گلی گلی جا کر واسا ٹیم کو جگہوں سے آگاہ کیا اور ہیوی مشینری موقع پر طلب کرکے صفائی و سیوریج مسائل حل کرائے ۔ اس موقع پر انہوں نے جن علاقوں میں سیوریج لائنیں عرصہ دراز سے خراب یا ناکارہ ہو چکی ہیں وہاں نئی پائپ لائنیں بچھانے کیلئے سرویئر اور ٹھیکیدار کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے تاکہ مون سون ختم ہوتے ہی ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments