ماڈل ٹائون میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے دونوں ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ہوائی فائرنگ و اسلحہ لہرانے والے دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کے نوٹس پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو ٹریس کیا گیا ۔ چند روز قبل موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افرادکی جانب سے ماڈل ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ ملزموں عبدالرحمن اور سلیم سے ناجائز پستول 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments