بے اولاد جوڑوں کو آن لائن لوٹنے والا گروہ متحرک
پنڈی بھٹیاں کے رہائشی میاں بیوی کو لوٹنے کے بعد مزید رقم کا مطالبہ اور دھمکیاںمعروف مصنف کے فراڈ یوں کے گروہ سے رابطہ پر نوسربازوں نے فون بند کرد ئیے
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )سائبر کے دیگر کرائمز کے ساتھ اب فراڈیوں نے بے اولاد جوڑوں کو بھی آن لائن لوٹنا شروع کردیا ، بے اولاد جوڑوں کو لوٹنے والے یہ گروہ سوشل میڈیا پر یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش کی پوسٹیں شیئر کر کے سادہ لوح جوڑوں سے ہزاروں روپے کے فراڈ کرنے لگے ۔ پنڈی بھٹیاں کے محلہ میاں خیر محمد کے ایک بے اولاد جوڑے کو بھی سائبر فراڈیوں نے لوٹا اور یتیم بچہ گود دینے کے بہانے ہزاروں روپے آن لائن منگواتے ر ہے اور ہر روز رقم کا مطالبہ کرتے ر ہے ، رقم نہ دینے پر خودکو پولیس ملازم ظا ہرکر کے دھمکیاں دینا شروع کردیں اور شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اور تصویریں بھجوا کر ہراساں کرنا شروع کردیا کہ اگر مزید رقم نہ بھجوائی تو آپ کا بھی یہی حشر کریں گے ۔سادہ لوح جوڑے نے معروف مصنف اسد سلیم شیخ سے رابطہ کیا جنہوں نے گروہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون نمبر نمبرز بند کرد ئیے ۔شہریوں نے ایف آئی اے سائبر ونگ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments