یوم دفاع پر حوالدار صابر حسین ودیگرشہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یومِ دفاع پر جنگ ستمبر 1965ء کے پہلے شہید حوالدار صابر حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی ای ایجوکیشن اظہر اقبال، سلطان شیرباز جوندہ،ڈی ای او ایجوکیشن معین کھوکھرو دیگر نے دھونکل میں شہید کی قبر پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
وزیرآباد میںیومِ دفاع پر تقریبات میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد عدنان اشرف، سی او بلدیہ الفت شہزاد، صدر مرکزی تنظیم تاجران وزیرآباد ناصر محمود ودیگر شہریوں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ یومِ دفاع پر آگاہی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا ۔سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،صدر پریس کلب افتخار بٹ ودیگر عہدیداران نے 1965کی پہلے شہید خاتون عابدہ طوسی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments