سیلاب سے متاثر گورنمنٹ سکول صالح پور توجہ کا منتظر
ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا ، بو سیدہ دیواروں کے با عث حادثے کا خدشہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیلاب کو گزرے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر گورنمنٹ پرائمری سکول صالح پور کی حالت نہ بدل سکی سیالکوٹ کے علاقے صالح پور میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول آج بھی حکام کی توجہ کا منتظر ہے ۔ سیلاب کو گزرے ایک سال سے بھی زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن سکول کی متاثرہ اور گرتی ہوئی دیواروں کی تعمیر و مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں کیا جا سکا۔سکول کی بوسیدہ دیواریں کسی بھی وقت مزید نقصان کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ طلبہ اور اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب سکول کے واش رومز کی حالت بھی انتہائی خراب ہے ۔ واش رومز کی صفائی، مرمت اور بنیادی سہولیات کا فقدان طلبہ کے لیے سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے لیے محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سکول کی خستہ حال دیواروں کی فوری تعمیر، واش رومز کی مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments