ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن روبینہ ناصر کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا دورہ

ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن  روبینہ ناصر کا گورنمنٹ اسلامیہ  ہائی سکول ملکہ کا دورہ

گلیانہ(نامہ نگار)ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن گجرات روبینہ ناصر نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے سکول کے بہترین انتظام و انصرام، صفائی ستھرائی، کلاس رومز کے ڈسپلن، سکول کی خوبصورتی اور تمام اساتذہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ روبینہ ناصر نے جماعت نہم و دہم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر ہیڈ ماسٹر چودھری مست عمران اور اساتذہ کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا، بہترین کارکرد گی پر ہیڈ ماسٹر مست عمران اور اساتذہ راجہ مبشر عرفان، اخلاق حسین اعوان،چودھری عمر سلیم، شرجیل اکبر، انصر اعوان، محمد ناظم، مدثر حسین اور عمر رضا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...