شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ،قربانیاں یاد رکھی جائینگی:پرویز اقبال

شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ،قربانیاں یاد رکھی جائینگی:پرویز اقبال

تقریب میں شہدا کے بلندی درجات، ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سپرائے سپورٹس کارپوریشن سمبل پور ڈسکہ سیالکوٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ، چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چودھری ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر، چیئرمین تحریک آزادی کشمیر راجہ حسنین نواز، ایس ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا، الحاج ندیم غلام گل،الحاج شمس غلام گل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کے بلندی درجات، ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔بعدازاں الحاج شمس غلام گل اور الحاج ندیم غلام گل کی جانب سے تمام شرکا تقریب کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...