سیالکوٹ:منشیات فروش گرفتار 5 کلو چرس ،آئس اور ہیروئن برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ حاجی پورہ پولیس نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ منشیات فروش محمد عمران کو گرفتار کرکے 5 کلو 400 گرام چرس، 300 گرام آئس اور 120 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور سے منشیات منگوا کر آن لائن رابطوں کے ذریعے آرڈرز وصول کرتا اور ڈلیوری بوائز کی مدد سے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments