علی پورچٹھہ:2سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب ،چچا گرفتار

علی پورچٹھہ:2سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب ،چچا گرفتار

مبینہ ناجائز تعلقات اور 3ماہ کی بچی کا انکشاف ،پو لیس کی تحقیقات جاری

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )دو سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی سیالکوٹ سے بازیاب ،مبینہ ناجائز تعلقات پر لڑکی کے چچا کوگرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 13اکتوبر 2024کو لڑکی کے والد نے تھانہ علی پورچٹھہ میں مقدمہ درج کر ایا تھا کہ اس کی بیٹی کو اس کا چچا محمد افضل ساتھ لے گیا جس کو سب انسپکٹر محمد عمران نے موبائل فون لوکیشن سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کا سراغ لگانے کیلئے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رکھیں جس کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں لڑکی اور ملزم کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات اور نتیجے میں 3 ماہ کے بچے کی موجودگی سامنے آئی ہے تاہم واقعہ کے تمام پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ واقعہ سامنے آنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمت کے رشتوں کے تقدس کو پامال کرنیوالے واقعات معاشرتی اقدار کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ شہریوں نے پو لیس حکام سے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق شفاف تفتیش مکمل کرکے ذمہ دار شخص کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...