جوڈیشل کمپلیکس میں کام کے دوران الیکٹریشن کرنٹ سے جاں بحق
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جوڈیشل کمپلیکس میں کام کے دوران بجلی کے تاروں سے چمٹ کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔
نواحی گاؤں کوٹلی نواب کا 28 سالہ لقمان جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کے چیمبرز کی چھت پر بجلی مرمت کا کام کررہا تھا کہ اچانک ننگے تار سے ہاتھ چھو جانے کے باعث شدید جھٹکا لگا اور وہ تار سے چمٹ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ صدر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments