جماعت رضائے مصطفی کے زیرِاہتمام تاجدارِ ختم نبوت و دفاعِ پاکستان کانفرنس
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیرِاہتمام تاجدارِ ختم نبوت و دفاعِ پاکستان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ 6اور 7ستمبر کو ہماری ملکی تاریخ میں اہم حیثیت حاصل ہے۔
،6 ستمبر کو ہمارے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کا اہتمام ہوا تو 7ستمبر کو ہماری دینی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا اہتمام ہوا اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔اس موقع پر شہدائے ختم نبوت اور شہدائے پاکستان کے بلندی درجات اور وطِن عزیز پاکستان کے امن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments