ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا دورہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون  کا دورہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف نے رات گئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز، روانگی اور آمد کے ہالز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، امیگریشن کلیئرنس کے عمل، عملے کی کارکردگی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان، رائے نصر اﷲ، ترجمان فیصل رمضان بھی ہمراہ تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...