انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کل سیالکوٹ میں عوامی شکایات سنیں گے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کل (بدھ) 10بجے سیالکوٹ جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔۔۔
اس روز رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی۔بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، ایف آئی اے ، این سی سی آئی اے ، نادرا، ا سٹیٹ لائف انشورنس، سٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل، پاکستان بیت المال، پاسپورٹ آفس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیشنل بینک اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments