سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ
تتلے عالی(نامہ نگار)سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ ،پنجاب حکومت نے ہدایت جاری کر دی۔
دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں،گاڑیاں،فصلوں کی باقیات ،کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج ہوگا،پنجاب حکومت نے اکتوبر سے قبل تمام کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرکے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے محکمہ مال،لوکل گورنمنٹ،ما حولیات،سول ڈیفنس، زراعت ودیگر سرکاری محکموں کے افسر وں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments