دھرنے پرکنٹینرز کی پکڑدھکڑسے کروڑوں کا نقصان ہو رہا:طیب بٹ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین طیب نذیر بٹ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے پہلے ہی حکومت نے سارا ملک خود بند کر دیا ،
کنٹینرزکی زبردستی پکڑ دھکڑسے ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔ پکڑ دھکڑ سے تجارتی سامان کی نقل و حمل مکمل معطل ہو چکی ہے۔نظامِ کاروبار چلانے کیلئے اچھا ماحول اور حالات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ انتقامی سیاست نے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔گوجرانوالہ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل معطل ہو چکا ہے ۔کنٹینرز میں موجود لاکھوں کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ ٹرانسپورٹرز سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کنٹینرزکی پکڑدھکڑفوری بند کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments