ڈسٹرکٹ بار الیکشن:معظم بھٹی،جواد تارڑ سمیت پینل کی کاحمایت کااعلان
حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے الیکشن میں لائرز لیگ کی 11 خواتین وکلا سمیت 64 ارکان نے امیدوار برائے صدر معظم بھٹی، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری جواد حسن تارڑ سمیت مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
اس سلسلے میں حافظ آباد جمخانہ منعقدہ تقریب میں میزبان لائرز لیگ سربراہ و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک وقاص رضا اعوان تھے ۔ سابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ ربنواز بھون، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ زبیر جنجوعہ، سینئر وکلا ملک اویس اعوان، ذوالفقار گوندل اور وقاص رضا اعوان سمیت گروپ کے دیگر ارکان نے لائرز لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments