گوجرانوالہ: 3بڑے ہسپتالوں میں مریض سہولیات سے محروم
ڈی ایچ کیو ،جی ایم سی اور چلڈرن ہسپتال میں رات کونارواسلوک کا سلسلہ بھی جاری
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے 3 بڑے ہسپتالوں میں مریض طبی سہولیات سے محروم رہنے لگے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال،جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں رات کو مریضوں سے نارواسلوک کا سلسلہ بھی جاری، انتظامیہ رات کو نہ ہونے پر تمام وارڈز کے ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں۔ رات کو اور چھٹیوں کے ایام میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔ بیشتر لواحقین مجبوراًمریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لیجانے لگے ۔ رات کو ڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو نظر انداز کرکے اپنے کمروں اورکائونٹرز میں بیٹھے رہتاہے ۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رات کو جونیئر ڈاکٹرز مریضوں کی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرتے اورموبائل فونز پر مصروف رہتے ہیں۔ علاج کاکہنے پر بدتمیزی کرتے ہیں۔ وزیر اعلی ٰمریم نواز اور سیکرٹری صحت رات کو اچانک وزٹ کریں تو حقائق کا علم ہوجائیگا جبکہ انتظامی افسروں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹرزکا ریکارڈ روزانہ چیک کیاجاتا ہے اور مریضوں کی نشاندہی پر کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments