ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ عوام پر مہنگائی بم بن کرگرا:ایس اے حمید
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید 20 روپے 68 پیسے فی کلو اضافہ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔
سرکاری قیمت 279 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود بازاروں میں ایل پی جی ساڑھے چار سو سے پانچ سو روپے فی کلو تک فروخت ہونا حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے والا کوئی نظر نہیں آتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments