گورنر سندھ سے دعوت اسلامی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے دعوت اسلامی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے دعوت اسلامی ٹرسٹ کے 7 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

 وفد کی قیادت مرکزی رکنِ مجلسِ شوریٰ فضیل رضا عطاری نے کی۔ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، انسانیت کی خدمت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ  نے کہا کہ دعوت اسلامی کی دکھی انسانیت اور مشکل میں پھنسے افراد کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمت قابلِ تقلید اقدام ہے ۔ فضیل رضا عطاری نے بتایا کہ دعوت اسلامی ٹرسٹ 150 ممالک میں فلاحی سرگرمیوں اور قرآن و سنت کی تبلیغ کا کام انجام دے رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...