ڈی آئی جی کی 6کھلی کچہریاں، درخواستوں پر احکامات جاری

ڈی آئی جی کی 6کھلی کچہریاں، درخواستوں پر احکامات جاری

شہریوں کی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائیگی، علی وسیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے ایک ہی روز میں چھ کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ جی6، جی9، ایف6، ایف7 اور ایف 8مراکز سمیت اپنے دفتر میں کھلی کچہریاں لگائیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست افسران کے سامنے پیش کیے۔ علی وسیم نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ مقدمات کے مدعیان کی جانب سے تفتیش سے متعلق شکایات اور اعتراضات پر بھی فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہری کی عزت اور اس کے جائز حق کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، شہریوں کی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو اپنی شکایات کے اظہار اور فوری داد رسی کیلئے کھلا پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہری کا جائز حق ہی اس کی سب سے بڑی سفارش ہے اور ہر معاملے میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...