ترقیاتی منصوبے وقت پر ،معیار کے مطابق مکمل کرنیکی ہدایت
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، 323ارب کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چودھری کی زیر صدارت ہوا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا حلقہ وار تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مجموعی طور پر 323ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف حلقوں میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے اور عوام کو ان کے ثمرات جلد فراہم ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments