چور ڈسٹرکٹ ہسپتال سے موٹرسائیکل چراتے گرفتار
پہلے بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ،سی سی ڈی کے حوالے کرنے کا مطالبہ
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )تھانہ دانیوال پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑے جانے والے گرفتار چور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے شہریوں نے دوبارہ پکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو اور ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔ ریکارڈنگ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ مالک کے موقع پر پہنچنے پر شہریوں نے اسے قابو کرلیا۔ ہسپتال سکیورٹی نے نگرانی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت علی رضا ولد محمد یاسین، سکنہ 23 ڈبلیو بی، کے نام سے کی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مبینہ طور پر چھ موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شبیر کی موٹر سائیکل بھی مذکورہ ملزم سے 35 ڈبلیو بی سے برآمد کی گئی۔ شہریوں کا الزام ہے کہ ماضی میں پکڑے گئے مبینہ چور تھانہ دانیوال پولیس کے حوالے کیے گئے ، تاہم انہیں مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔ تھانہ دانیوال پولیس پر عدم اعتماد کے باعث اس بار ملزم کو سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments