ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کی جامع مسجد بلال میں کھلی کچہری

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کی جامع مسجد بلال میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو فوری داد رسی کرنے کی ہدایات لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح : ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی جامع مسجد بلال میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو فوری داد رسی کرنے کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد بلال نزد رجوعہ چوک چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی ،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عمران ، انچارج کمپلینٹ سیل سمیت دیگر افسر اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں کے مسائل سنے اورانہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمد ؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں ، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے تھانہ سٹی میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بھوانہ ودیگرافسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کر دیئے ۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بناکرفالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...