مسائل مذاکرات سے حل ہونگے محاذآرائی سے نہیں:کائرہ

مسائل مذاکرات سے حل ہونگے محاذآرائی سے نہیں:کائرہ

سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے :لالہ موسیٰ میں گفتگو

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات کے دور چل رہے ہیں جو اچھی بات ہے ،مسائل کاحل مذاکرات سے نکلتاہے محاذآرائی سے نہیں،مذاکرات اسی صورت ہی کامیاب ہوسکتے ہیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی قیادت دونوں کچھ لچک کامظاہرہ کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لالہ موسیٰ میں ڈیرہ کائرہ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر پیپلزپارٹی کسان ،مزدور ونگ ضلع گجرات عرفان مہدی بدہوکالس ،صدر پیپلزیوتھ تحصیل کھاریاں عمران اشرف پسوال گجربھی موجود تھے ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات ہم سب سے سنجیدگی، سیاسی برداشت اور دور اندیشی کا تقاضا کرتے ہیں، ملک کو مزید سیاسی محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، آئین اور جمہوری اصولوں کے راستے پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم سیاسی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے ، حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں کو قومی معاملات پر بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے تاکہ عوام کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...