سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی کا دورہ، غفلت پر ٹھیکیدار کی سرزنش

سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی کا دورہ، غفلت پر ٹھیکیدار کی سرزنش

سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی کا دورہ، غفلت پر ٹھیکیدار کی سرزنش واٹر سپلائی کا نظام فوری بہتر بنایا جائے ورنہ سخت کارروائی ہو گی :ڈپٹی کمشنر حسین احمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی کا دورہ کیا اور شہریوں کو پانی کی فراہمی میں غفلت اور کوتاہی پر ٹھیکیدار کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیدار کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی کا نظام فوری طور پر بہتر بنایا جائے ، بصورت دیگر ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں گرفتاری اور جیل بھی شامل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے واٹر سپلائی کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی اور دیگر انتظامی امور پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے پانی کے بل وصول کرنے کے باوجود بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنا اور اس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی متاثر ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ٹھیکیدار اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور شہریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ ہونے دے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی کے نظام کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے تعطل کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ متعلقہ افسران ٹھیکیدار کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں فوری دور کروائیں۔؎

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل اور شکایات دریافت کیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے اور پانی کی فراہمی میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے علاقوں میں پانی کی فراہمی میں تعطل یا کسی بھی قسم کی غفلت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کرکے پانی کی فراہمی بحال اور ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...