بورے والا، وہاڑی روڈ پر اوور سپیڈنگ، حادثات میں اضافہ

 بورے والا، وہاڑی روڈ پر اوور سپیڈنگ، حادثات میں اضافہ

ماچھیوال (نامہ نگا ر ) بورے والا سے وہاڑی کے درمیان 35 کلومیٹر سڑک پر اوور سپیڈنگ اور رات کے وقت بغیر لائٹس موٹر سائیکلوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور رکشوں کی آمدورفت کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں۔۔

، جن میں کئی نوجوان اور خواتین زخمی جبکہ بعض قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ اویس، عدنان، عالم شیر، اللہ دتہ، عرفان، شکور، عابد، خالد اور دیگر شہریوں نے آر پی او ملتان، ایس پی پنجاب ہائی وے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پولیس سے نوٹس لے کر اوور سپیڈنگ، بغیر لائٹس گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...