تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے مسائل اجاگر کرنے پر صحافی رضوان رفیق منہاس کو شیلڈ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چڈھڑ نے صحافی رضوان رفیق منہاس کو خصوصی شیلڈ سے نوازا۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چڈھڑ نے تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے مسائل اجاگر کرنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔شیلڈ وصول کرنے کے بعد رضوان رفیق منہاس نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت محض خبریں پہنچانے کا نام نہیں بلکہ معاشرے کے بے آواز اور ضرورت مند طبقات کے مسائل اجاگر کرنا بھی صحافتی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments