مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں، جاوید قصوری

  مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں، جاوید قصوری

حکومتی پالیسیوں سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر، حکومت ریلیف فراہم کرے

ماہڑہ (نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے دوچار ہے ، جبکہ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ اشرافیہ کو مراعات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، جبکہ بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں سے صنعت، تجارت اور زراعت متاثر ہورہی ہے ۔ جاوید قصوری نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے شفاف نظام، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کا تحفظ ضروری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...